26 جنوری 2016ء

ساہیوال میں غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپ

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے گرے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنی جاری کوششوں کے دوران ساہیوال میں  ایک غیرقانونی گیٹ وے کا سراغ لگایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ساہیوال کے گاوں95/6Rمیں واقع ایک گرے آپریٹر کے خلاف ایف آئی اے کی ٹیم کے ہمراہ ایک کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی گئی ۔اس چھاپے کے دوران11 گیٹ ویز،16 پورٹس اوردیگر آلات بشمول سوئچز، لیپ ٹاپس اور سیٹیلائیٹ ڈش پر مشتمل غیر قانونی VoiPایکسچینج ضبط کیا گیا تھا۔

گرے آپریٹرز کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی جانب سے گرے ٹریفک کے خطرے کوکم کرنے کے سلسلے میں کی جانے والی نگرانی، عزم اور مسلسل کوششوں کی بدولت ممکن ہوئے اور اس طرح ملک میں موجود گرے ٹریفک آپریٹرز کی وجہ سے قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان میں تخفیف عمل میں آئی۔

خرم اے مہران، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز