29 اپریل 2016ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز لو دھراں میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑا گیا

پریس ریلیز

اسلام آباد29 اپریل2016 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیا۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران لو دھراں میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ وے قبضے میں لے لیا گیا۔ چھاپے کے دوران متعدد پورٹس ، ا س کے علاوہ دیگر آلات لیپ ٹاپ، سو یچز، سمز اور موڈیم پر مشتمل غیر قانونی ا یکسچینج قبضے میں لے لی گئی۔ 
گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 

خرم مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ