26 نومبر 2014ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز چئیرمین پی ٹی اے ایشیاء پیسفک ٹیلی کمیونٹی کے نائب صدر منتخب ہو گئے


اسلام آباد 26 نومبر 2014 (پ۔ر) چئیرمین پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ کو ایشیاء پیسفک ٹیلی کمیونٹی کی تیرہویں جنرل اسمبلی کے دوران، جو کہ ۲۵ نومبر سے ۲۶ نومبر ۲۰۱۴ کو ینگون(میانمر) میں منعقد ہوئی، تین سال کے لئے نائب صدر منتخب کرلیا گیا۔ 
اے پی ٹی کا قیام انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن (آئی ٹی یو) اور اقوام متحدہ کے معاشی و سماجی کمیشن برائے ایشیاء اینڈ پیسیفک کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہوا اے پی ٹی کی جنرل اسمبلی تمام ممبران اور ایسوسی ایٹ ممبران پر مشتمل ایک اہم ترین ادارہ ہے۔ جس کا اجلاس ہر تین برس بعد ہوتا ہے۔ جنرل اسمبلی پالیسیوں اور ضابطوں کا تعین کرتی ہے۔


(خرم مہران )
ڈائریکٹر تعلقات عامہ