08 نومبر 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز

اسلام آباد 8دسمبر 2015:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کی ہدایات کے مطابق وائرلیس لوکل لوپ(ڈبلیو ایل ایل)آپریٹروں نے یکم دسمبر 2015 سے ڈبلیو ایل ایل کنکشنز ، بائیو میٹرک ویری فیکیشن سسٹم)بی وی ایس) کے ذریعے جاری کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں ڈبلیو ایل ایل آپریٹروں نے 30نومبر2015 تک اپنے کسٹمر سروس سنٹرز میں بی وی ایس نصب کرنا تھا پہلے مرحلے کی کامیابی سے تکمیل کے بعدوائرلیس لوکل لوپ کنکشنزمثلا وی فون، ای وی او، ونگل ، وائرلیس ڈونگلزوغیرہ بائیو میٹرک ویری فیکیشن ہی کے ذریعہ جاری ہو رہے ہیں۔اب تک چار آپریٹروں، پی ٹی سی ایل، وائی ٹرائب، کیوبی اور وطین نے اپنے کسٹمر سروس سنٹرز پر بی وی ایس نصب کر لیا ہے۔

بی وی ایس نصب کرنے کے احکام پر تعمیل کیلئے پی ٹی اے کی ٹیمیں ملک بھر میں سختی سے نگرانی کر رہی ہیں اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو روکنے کیلئے آپریٹروں کے ذریعے اس کی اصلاح کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ دوسرے مرحلہ میں تمام ڈبلیو ایل ایل فرنچائز اور ریٹیلر پر 31دسمبر2015تک بی وی ایس نصب ہوجائے گا۔ جبکہ تیسرے اور آخری مرحلہ میں 29فروری2016 تک ڈبلیو ایل ایل کے موجودہ کنکشنز کو بھی بی وی ایس نظام کے ذریعے تصدیق کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بی وی ایس نظام کا آغاز 2014 میں کیا گیا تھاجسے 2015 میں موبائل فون سموں کی تصدیق کے لئے استعمال کیا گیا۔ڈبلیو ایل ایل کنکشنز کی بائیو میٹرک نظام کے ذریعے تصدیق پی ٹی اے کی جانب سے ایک اور اہم قدم ہے جو کہ محفوظ پاکستان کا ضامن ہوگا۔ 


زیب النساء 
(اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تعلقات عامہ)