ٹیلی کام سیکٹر کے قوانین ، ضابطہ عمل اور شرائط و ضوابط سے متعلقہ بنیادی و ثانوی قانون سازی کے لیے مسودوں کی تیاری، تشریح اور نظر ثانی،لاء اینڈ ریگولیشنز ڈویژن کی اہم ذمہ داریاں/امور ہیں۔ یہ ڈویژن پی ٹی اے کے دوسرے ڈویژنوں کے ساتھ ساتھ لائسنس یافتگان، شراکت داروں، وزارتوں/ڈویژنوں اور دیگر فورمز کی جانب سے بھجوائے گئے معاملات پر قانونی رائے دینے کا بھی ذمہ دار ہے۔ اس کے علاوہ یہ ڈویژن متعدد قانونی معاملات پر اتھارٹی کو درکار قانونی مشاورت بھی فراہم کرتا ہے اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن تنظیم نو ایکٹ 1996 کے سیکشن 23 کے تحت قانونی کارروائی بھی شروع کرتا ہے۔یہ ڈویژن وفاقی محتسب اور علاقائی دافتر کے مقدمات اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے انسانی حقوق کے سیل میں درج کروائی گئی شکایات پر بھی کارروائی کرنے کا ذمہ دار ہے۔